فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ
شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)شجاع آباد ایس ایچ او تھانہ صدر عبدالرؤف نے ہمراہ سیکورٹی آفیسر محمد شرفان کے شجاع آباد انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان بھائیوں کو پیغام دیتے ہیں کہ فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگائیں کیونکہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے اور انسانی صحت کے لیے بھی آلودگی خطرناک ہےتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر عبدالرؤف نے ہمراہ سیکورٹی آفیسر محمد شرفان کے میڈیا کے توسط سے کسانوں کے لیے پیغام دیا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ نا لگائے کیونکہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے اور ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت کے لیے بھی خطرناک ہے انہوں مزید کہا کہ اگر کسی نے بھی فصلوں کی باقیات کو آگ لگاکر ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی کوشش کی تو اسکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں اور کسانوں سے اپیل ہے کہ وہ اس اقدام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم سب ملکر صاف ستھرے اور صحت مند ماحول میں زندگی گزار سکیں###