کرائمز

شہریوں نے ایل ڈبلیو ایم سی "عوامی خدمت کا بہترین نمونہ” قرار دیا

لاہور/ رائے ونڈ (سٹاف رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے عیدالاضحیٰ 2025 کے دنوں میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر بھر کے عوام، سماجی تنظیموں اور ماحولیاتی ماہرین سے زبردست خراجِ تحسین حاصل کیا ہے۔ کمپنی نے عید کےدنوں میں آلائشیں اور ویسٹ بروقت اٹھا کر محفوظ طریقے سے تلف کیا،فیلڈ ورکرز نے دن رات شہر کو صاف رکھنے کے لیے غیرمعمولی خدمات سرانجام دیں۔شہری حلقوں نے عید کے دوران ہر علاقے میں ورکرز کی موجودگی، تیز رفتار ویسٹ کلیئرنس، جراثیم کش اسپرے، اور 1339 ہیلپ لائن پر شکایات کے فوری حل کو "عوامی خدمت کا بہترین نمونہ” قرار دیا۔ رائے ونڈکے مختلف علاقوں میں شہریوں نے صفائی عملے پر پھول نچھاور کیے اور ان کے ساتھ سیلفیاں لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جہاں #کلین_لاہور ٹرینڈ کرتا رہا۔ایسے مواقع پر صفائی ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے، لیکن ایل ڈبلیو ایم سی نے جس نظم و ضبط، ٹیم ورک اور شفاف حکمتِ عملی سے یہ آپریشن مکمل کیا، وہ بین الاقوامی معیار کی عکاسی کرتا ہے۔”آلائشوں کی بروقت لفٹنگ، شہریوں میں ویسٹ بیگز کی تقسیم، آگاہی مہم، سوشل میڈیا کیمپین، اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو مربوط انداز میں متحرک کیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی رضا سید نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ کامیابی ہمارے فیلڈ ورکرز کی دن رات محنت، بروقت پلاننگ اور شہری تعاون کا نتیجہ ہے۔ ہم علاقہ کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے مسلسل پرعزم ہیں۔”شہریوں، تاجروں، مساجد کمیٹیوں اور سماجی شخصیات نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کو عیدالاضحیٰ 2025 کی شاندار کارکردگی پر خصوصی ایوارڈز اور اعزازی شیلڈز سے نوازا جائے تاکہ دیگر ادارے بھی اس جذبے سے سیکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button