کرائمز

ساہیوال، زمیندار کو دوفراڈیوں نے ساڑھے گیارہ لاکھ روپے کا چونالگادیا

ساہیوال (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )زمیندار سے دو فراڈیوں نے ساڑھے گیارہ لاکھ روپے کی نقدی ہتھیا لی، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایک زمیندار الطاف حسین کو مکان دلانے کا جھانسہ دے کر بروکربن کرمہرحسن عبداللہ ناز نے دس لاکھ روپے کی نقدی اور اکبربٹ نے قبضہ کے نام پر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی ہڑپ کرلی۔پولیس نے دو فراڈیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چک 65اے جی ڈی شرقی کے زمیندار الطاف حسین کو کوٹ اللہ دین نمبر 2کے مہر حسن عبداللہ ناز نے محمدعالم گلی نمبر 2کوٹ اللہ دین نمبر 2کا مکان تین مرلہ 4سرساہی کا سودا مبلغ 28لاکھ 50ہزار روپے میں 3دسمبر 2024کو طے کرایا اور 4دسمبر 2024کو بروکر مہر حسن عبداللہ ناز نے دس لاکھ روپے ایڈوانس وصول کر لیااور طے پایا کہ باقی رقم معاہدہ کے مطابق رجسٹری کے وقت لینے کا کہا جس کے بعد قبضہ کے لیے اکبربٹ پڑوسی نے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرلیے اور گھریلو سامان اپنے پاس رکھ لیا جب 15جنوری کو رجسٹری کے لیے 18لاکھ 50ہزار روپے محمدعالم کو دیئے تو محمدعالم نے انکشاف کیا کہ رقم مہر حسن عبداللہ ناز ہڑ پ کر گیا ہے اور قبضہ کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے اکبر بٹ لے گیا۔ پولیس سول لائنز نے الطاف حسین کی مدعیت میں مقدمہ 406ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button