کرائمز

عید الضحیٰ کے روز لاپتہ ہونیوالے رنگ سازکی نعش نہر سے برآمد

ساہیوال (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )چک 52پانچ ایل سے عیدالضحیٰ کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے محمدعامر رنگ ساز کی لاش نہر 5ایل چک 55پانچ ایل سے بر آمد کرلی۔واقعات کے مطابق سرفراز احمد کا25سالہ بیٹا محمدعامر رنگ ساز کاکام کرتا ہے ۔ عیدالضحیٰ کے روز گھر سے عید پڑھنے نکلا تو واپس نہ آیا۔ جس کی تلاش کرتے رہے ۔ عید کے تیسرے روز نہر 5ایل چک 55پانچ ایل سے لاش کی اطلاع ملی پولیس نے لاش بر آمد کرلی۔ پولیس یوسف والا نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔ محمدعامر کی موت کا معمہ حل نہیں ہو سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button