کرائمز

دہشت گردوں کی فائرنگ/ جاں بحق کا تعلق میاں چنوں سے نکلا

میاں چنوں (چوہدری اشعر نعمان ) بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد میں سے ایک تعلق میاں چنوں سے ہے ، غلام سعید والد کی تیمارداری کیلئے آرہا تھا کہ دہشت گردوں نے شہید کردیا،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 72 پندرہ ایل سے تعلق رکھنے والے غلام سعید بلوچستان میں دہشتگردی کا شکار ہو کر شہید ہو گئے، غلام سعید والد کی تیمارداری کیلئے اپنے گھر آرہا تھا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا،شہید غلام سعید کے پسماندگان میں چار بیٹے، دو بیٹیاں اور بیوہ شامل ہیں،اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آئے روز دہشتگردی کے واقعات نے زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، انہوں نے حکومت اور پاک فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ملک میں پائیدار امن قائم کیا جائے، گاؤں میں ہر آنکھ اشک بار ہے اور پورا گاؤں گھر پر جمع ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button