آر یو جے پاکستان کا 20 اکتوبر سے رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان۔
اوکاڑہ( ریذیڈنٹ ایڈیٹر )آر یو جے پاکستان کا 20 اکتوبر سے رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان۔پہلے مرحلے میں مرکزی،صوبائی عہدیداران اور ممبران سی ای سی کے اجلاس ہوں گے علاقائی صحافیوں کے مطالبات کی منظور ی اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہر دروازے پر دستک دئیں گے سید طاہر احمد شاہ آر یو جے پاکستان کا 20 اکتوبر سے رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان ،پہلے مرحلے میں مرکزی ،صوبائی عہدیداران اور ممبران سی ای سی کے اجلاس ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے سینئر رہنماوں کی ملاقات کے بعد جاری پریس ریلیز کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان 20 اکتوبر سے ملک بھر میں رابطہ مہم کا آغاز کرے گی۔جس میں سب سے پہلے مرکزی ،صوبائی عہدیداران ممبران سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس ہوں گے جن کی صدارت مرکزی صدر سید شفقت حسین گیلانی کریں گے۔اجلاس ہر صوبے میں الگ الگ ہوں گے۔سینئر نائب صدر سید طاہر احمد شاہ نے کہا ہے کہ علاقائی صحافیوں کے مطالبات کی منظور ی اور حقوقِ کے تحفظ کے لیے ہر دروازے پر دستک دئیں گے ۔