کرائمز

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے کام میں غفلت صاف نظر آنے لگی

ننکانہ صاحب(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )کمسن بچوں سے جبری مشقت کا سلسلہ نہ رک سکا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دعویدعوے ہی رہ گئے۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔اعلی حکام نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیکام میں غفلت صاف نظر آنے لگی ہیحکومت کی طرف بچوں سے جبری مشقت لینے پر پابندی ھے اس پابندی کے باوجود کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق تحصیل سانگلہ ہل،تحصیل شاہکوٹ اور ضلع ننکانہ بھر میں کم عمر بچے تعلیم حاصل کرنیکی بجائیہوٹلوں،بھٹوں،فیکڑریوں،بیکریوں،جوتے کے کارخانوں،ورکشاپوں اور دیگر مقامات پر کام پر مجبور ہیں مگر چائلڈ پروٹیکشن کا عملہ حقائق کا علم ہونے کے باوجود مسلسل چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہا ہیاور خاص طور پر موٹر سائیکل ورکشاپس جوس کارنر سروس اسٹیشنوں،جوتے کے کارخانوں،بھٹوں،فیکٹریوں ہوٹلوں اور خراد مشینوں پر بھی بچوں سے جبری مشقت کروائی جارہی ہے۔حالانکہ ان معصوم بچوں کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب ہونی چاہیے تھی والدین بھی چند ٹکوں کے لالچ کی وجہ سے اپنے بچوں سے کام کروارہے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کا مستقبل خراب ہو جاتا ھے بچے تعلیم حاصل کرنے سے قاصر رہنے کی وجہ سے اپنی زندگی جینے کا انداز ہی بدل دیتے ہیں جو کہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے ،سماجی،عوامی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وزیراعظم ،وزیر اعلی پنجاب،محکمہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اورکمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیکر کاروائی عمل میں لائیں بچوں سے جبری مشقت لینے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button