کرائمز

کمشنر لاہور کے لاہور کی 5مویشی منڈیوں کے مسلسل دورے

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے مویشی منڈیوں میں سہولیات دستیابی جائزہ کے حوالے سے لاہور کی 5مویشی منڈیوں کا مسلسل دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے عیدالاضحی کیلئے قائم عارضی مویشی منڈیوں (سگیاں، مناواں، کاہنہ کاچھا، نزد پیراگون سوسائٹی، رائیونڈ )کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے منڈیوں میں قائم لائیو سٹاک، میڈیکل، ایل ڈبلیو ایم سی، ریسکیو و دیگر کیمپس کا دورہ کیا اور حکومتی ہدایات کیمطابق شہریوں، بیوپاریوں اور قربانی کے جانوروں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خاص طور پر منڈیوں میں باڑوں کا بھی دورہ کیا اور منڈی میں موجود بیوپاریوں و خریداروں سے بات چیت کی اور سہولیات فراہمی بارے دریافت کیا۔ کمشنر لاہور نے سخت گرمی میں منڈیوں میں سایہ، بجلی، پانی، واش رومز، پینے کے پانی، کیمپس میں ادویات کی دستیابی اور تعینات افسران و عملہ کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے منڈیوں میں خصوصی طور پر لائوسٹاک کیمپس و ایل ڈبلیوایم سی کیمپس کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے ضلع انتظامیہ و متعلقہ اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام منڈیوں میں قائم کیمپس میں ڈیوٹی روسٹر کے مطابق مکمل عملہ کا موجود ہونا ضروری ہے کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، تمام منڈیوں میں سوفیصد یقینی بنایا جائے کہ آلائشوں کیلیے مفت بیگز منڈیوں سے ہی خریداروں کو دئیے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے آج سخت گرمی ہے منڈیوں میں بھی رش عروج پر رہے گا افسران منڈیوں پر پورا فوکس رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ حکومتی ہدایات کیمطابق سہولیات دستیابی میں کوئی کمی نہ آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button