اوتھل :تعفن وبدبو سے شہری پریشان ، جگہ جگہ آلائشیں سانس لینا دشوار
اوتھل (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل شہر کی گلیاں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی آلائشوں اور گندگی سے بھر گئیں۔ جب کہ سیوریج سسٹم اور نالیاں گٹر کے گندے پانی سے بھر گئیں۔شہریوں نے شہر کے وسط سے گزرنے والے پھلیلی نالے کو بھی نا چھوڑا۔ عید کے دنوں پر ڈیوٹی پر مامور غیر مسلم اور چند غریب مسلم خاکروب ڈیوٹی دیتے رہے لیکن مسلم خاکروبوں نے عید کے تین دن عید منائی اور خوب گوشت کے پکوانوں کے مزے لیئے۔باوثوق زرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ کیصدرمقام اوتھل شہر کی گلیاں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی آلائشوں اور گندگی سے بھر گیا۔ جب کہ سیوریج سسٹم اور نالیاں گٹر کے گندے پانی سے بھر گئیں۔شہریوں نے شہر کے وسط سے گزرنے والے پھلیلی نالے کو بھی نا چھوڑا۔ عید کے دنوں پر ڈیوٹی پر مامور غیر مسلم اور چند غریب مسلم خاکروب ڈیوٹی دیتے رہے لیکن مسلم خاکروبوں نے عید کے تین دن عید منائی اور خوب گوشت کے پکوانوں کے مزے لیئے۔زرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی اوتھل میں غیر مسلم جمعداروں اور خاکروبوں کی جگہ سیاسی بنیادوں پر مسلم خاکروب بھرتی کرلیئے گئے ہیں۔اوتھل میں تقریباً 40 کے قریب سینٹری اسٹاف ہے جس میں 2 غیر مسلم خواتین سمیت 3 غیرمسلم مرد شامل ہیں۔باقی سب مسلم ہیں اور با اثر خاکروب ہیں ان سے کئی چیف آفیسرز اور چیئرمینز نے ڈیوٹی لینے کی کوشش کی لیکن ان کو اپنے سرداروں ، وڈیروں اور اہم سیاسی شخصیات کی دھمکیاں دے کر نہ صرف ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا بلکہ مستقل ہوکر گھر بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں۔ان کو صرف سابق ہردلعزیز ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید وحید شاہ نے ڈیوٹی کا پابند کیا تھا۔باقی جو روزانہ اجرت پر خاکروب ہیں وہ بے چارے عید کے تینوں دن اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے لیکن تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور نئے محلے آباد ہونے سے یہ چند لوگ آٹے میں نمک کے برابر تھے۔عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے مطالبہ کیا ہے کہ اوتھل کی موجودہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر کم از کم 15 سے 20 غیر مسلم جمعداروں کی آسامیاں پیدا کی جائیں اور اپنے فرائض سرانجام نہ دینے والوں کو بھی ڈیوٹی کا پابند کیا جائیتاکہ اوتھل شہر میں صفائی ستھرائی نظام بہتر ہوسکے۔