کرائمز

مکوآنہ : دوران ڈلیور ی خاتون غلط انجکشن سے جان کی بازی ہار گئی

مکوآنہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )پنجاب ہسپتال جڑانوالہ میں دوران ڈلیوری فضیلت بی بی خاتون کو غلط انجیکشن لگا کر موت کی نیند سلا دیا شیخ ارشد نامی عطائی ڈاکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تفصیلات کے مطابق فلک شیر نامی شخص نے 15 پر کال کی پنجاب ہسپتال میں دوران ڈلیوری فضیلت بی بی کو غلط انجیکشن لگایا گیا جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گئی 15 کی کال پر تھانہ سٹی سے اے ایس ائی امجد علی موقع پر پہنچے تو پتہ چلا کہ فضیلت بی بی کو علاج معالجہ کے لیے پنجاب ہسپتال میں لایا گیا تھا دوران ڈلیوری انجیکشن لگنے سے وفات پا گئی ہے عطائی شیخ ڈاکٹر ارشد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس مصروف کاروائی ہے اہل علاقہ نے پنجاب ہسپتال کے خلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ کوئی اور زندگی ضائع ہونے سے بچ سکے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب ہسپتال ابھی تک سیل نہیں ہوا اس پر کاروائی کی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button