بلا تعطل کام کرنے والے ملازمین شاباش کے مستحق ہیں:اقرا ناصر
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ ہیروز آف کمالیہ کو سلام عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور گرمی کے موسم میں بلا تعطل کام کرنے والے ملازمین شاباش کے مستحق ہیں اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی آپریشن کے دوران کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی. اس کے علاوہ انہوں نے ملازمین میں لنچ باکس بھی تقسیم کیے اور تحصیل منیجر ایف ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی آپریشن کو شہر کی گلی گلی کوچہ کوچہ پھیلایا جائے اور رہ جانے والی آلائشوں کو اٹھانے کے ساتھ جراثیم کش سپرے کیا جائے تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو