کرائمز
14 لاکھ 82 ہزار کی چوری کی 15 کی کال کا ڈراپ سین
لاہور( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )14 لاکھ 82 ہزار کی چوری کی 15 کی کال کا ڈراپ سین ہو گیا،کال کرنے والا اعجاز ہی چوری کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا جسے رقم سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی کینٹ کیپٹن (ر)قاضی علی رضا کے مطابق ملزم اعجاز نے 14 لاکھ 82 ہزار کی رقم خرد برد کرنے کے لیے چوری کا جھوٹا ڈرامہ رچایا،ملزم کے سالے نے اپنے پیسے اس کے پاس امانت کے طور پر رکھوائے تھے ملزم نے پیسے کھانے کے لیے منصوبے کے تحت چوری کا ڈرامہ کیا،ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور دوران تفتیش سچ تسلیم کر لیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق گھر میں چوری کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔