علاقائی خبریں

مکہ ویلفیئر فائونڈیشن(رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام راش تقسیم

ڈسکہ(عشرت انصاری)مکہ ویلفیئر فائونڈیشن(رجسٹرڈ) جنڈ وساہی کے زیر اہتمام مستحق خاندانوں میں عید الاضحی کے موقع پر راش تقسیم کیا گیا اس موقع پر صوفی رحمت خاں نے بتا یا کہ کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 200سے زائد غریب، یتیم مسکین اوربیوہ خواتین میں راشن تقسیم کیا گیا جس میں پیاز،ٹماٹر ،سبز مصالہ جات ،گھی وغیرہ شامل ہیں اور یہ راشن بغیر کسی دکھلاوے کے ان کے مستحق خاندانوں کے گھروں میں بغیر کسی فوٹو سیشن کے پہنچایا گیا انہوں نے بتایا کہ راشن تقسیم کرنے کا مقصد یہ ہے ان غریب گھروں میں قربانی کا گوشت آئے تو وہ اسے پکا کر اپنے بچوں کو کھلاسکیں ۔انہوں نے بتایا کہ مکہ ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام روزامہ سبزی پروگرام بھی چل رہا ہے جس میں مستحق افراد خود آکر اپنی مرضی کی سبزی لے جاتے ہیں ،اس کے علاوہ اجتماعی شادیاں پروگرام بھی جاری ہے اس سال بھی دسمبر میں مستحق بچیوں کی شادیاں کی جائیں گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button