علاقائی خبریں

تاجر اتحاد ویلفیئر کونسل ڈسکہ کی جانب سے راشن تقسیم

ڈسکہ(عشرت انصاری) تاجر اتحاد ویلفیئر کونسل ڈسکہ کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پرغریب ،یتیم ،بیوہ اور مسکین افراد میں راشن پیکج اور نقد رقم تقسیم کی گئی ۔اسرائیل مخالف ریلی بھی نکالی گئی گذشتہ روز عیدالاضحی کے موقع پر چیئرمین تاجر اتحاد ویلفیئر کونسل حاجی محمد ارشد مغل و دیگر ممبران کی جانب سے،غریب، یتیم ،بیوہ اور مسکین مردو خواتین میں راشن پیکج تقسیم کیا گیا اس کے علاوہ فی کس 5،5ہزار رو پے نقد بھی دیئے گئے تا کہ وہ عید الاضحی کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے چیئرمین تاجر اتحاد ویلفیئر کونسل حاجی ارشد مغل ،صدر حاجی محمد آفتاب مغل نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں ایثار، قربانی، محبت اور رواداری کا درس دیتی ہے، عید الا ضحی ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے عیدالا صحی ہمیں محبت اخوت رواداری اور قربانی کا درس دیتی ہے سنت ابراہیمی رہتی دنیا تک جاری و ساری رہے گی قربانی جذبہ ایمان کو مضبوط کرتا ہے عید الاضحیٰ کے موقع پر غریب مسکین اور یتیموں کا خصوصی خیال رکھنے سے ہی قربانی کا مقصد حل ہو گا۔بعد ازاں فلسطینی مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ’’اسرائیل مردہ باد‘ ‘ریلی بھی نکالی گئی ریلی تاجر اتحاد ویلفیئر کونسل سمبڑیال روڈ سے شروع ہو کرچونگی نمبر8پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو ئی ریلی کے شرکاء نے غزہ وفلسطین میں اسرائیلی مظالم کی پر زور مذمت کی فلسطینی مسلمانوں کے حق میں نعرہ بازی کی ، زندہ باد پاکستان، زندہ باد فلسطین کے نعرے لگائے گئے جبکہ بھارتی کو ذلت آمیز شکست دینے پر شرکاء نے پاکستانی فوج اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور پاکستانی فوج کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بھارتی عزائم کو خاک میں ملادیا شرکاء نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد،حافظ عاصم منیر زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور ریلی کے اختتام پر پاکستانی کی ترقی و استحاکم کے لئے دعائیں کی گئیں چیئرمین حاجی محمد ارشد مغل نے تمام ممبران کا شکریہ ادا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button