کاہلوں برادران کی جانب سے عید ملن بیٹھک کا اہتمام کیا گیا
ماموں کانجن (زاہد مانگٹ )کاہلوں برادران کی جانب سے عید ملن بیٹھک کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجابی بولی کو زندگی بخشنے والے انٹر نیشنل گلو کار استاد نذر عباس کی خصوصی شرکت اور اپنی آواز کا جادو بھی جگایا تفصیلات کے مطابق چوہدری رضوان کاہلوں اور چوہدری عثمان کاہلوں ، ،چوہدری اسد اللہ نے اپنے ڈیرہ پر عید ملن بیٹھک کا اہتمام کیا اس تقریب میں ماں بولی پنجابی کے عظیم گلوکار استاد نذر عباس نے خصوصی شرکت کی عید ملن بیٹھک کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا عبدالستار قیصر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات عقدس میں گلہائے عقیدت کےپھول نچھاور کئے استاد نذر عباس کی پنجابی بولیوں کی سریلی آواز نے سامعین محفل کو اپنا گرویدہ بنا لیا استاد نذر عباس ماں بولی پنجابی کو نئے انداز میں گائیگی کے ذریعے پیش کر کے پنجابی گائیگی کی روح میں دوبارہ تروتازگی پھونکنے کیلئے کوشاں ہیں شرکاء میں کتابیں بھی تقسیم کی گئی اس تقریب میں احمد ذیشان،چوہدری شاہد واہلہ،عبدالخالق جیلانی ،نورالامین گریوال،صدر سٹی پریس کلب میاں نوید اقبال،کاشف نواز،شیخ سلیم ،محسن محمود ،تجمل مارتھ ،فیصل سلیم دیوانہ،نعمان مانگٹ سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام کے آخر میں شریک شرکاءکو عشائیہ بھی دیا گیا اور چوہدری رضوان کاہلوں اور چوہدری عثمان کاہلوں کی جانب سے تمام دوستوں کوپروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا