کرائمز

نوسرباز سرگرم، خاتون کی بالیاں اور شہری کا موبائل چھین لیا

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے نوسربازی اور چھینا جھپٹی کے دو علیحدہ واقعات میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔تفصیلات کے مطابق بستی ملوک پولیس کو حنیفہ بی بی نے اطلاع دی کہ وہ گھر کے قریب موجود تھیں کہ تین نامعلوم افراد نے انہیں باتوں میں الجھا لیا۔ نوسربازوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک تولہ وزنی طلائی بالیاں اتار لیں اور فرار ہوگئے ۔ دوسری جانب کوتوالی پولیس کو سید محمد یعقوب نے اطلاع دی کہ وہ بازار سے واپس جا رہے تھے کہ ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے انہیں روکا اور باتوں میں لگا کر نوسربازی کے ذریعے ان کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button