کرائمز

درجنوں گھروں کے کفالت کے سہارے کئی ماؤں کی گود اجڑنے لگی

اوکاڑہ (وحید انصاری) اوکاڑہ میں روڈ حادثات میں غیر معمولی اضافہ روزانہ کی بنیاد پر حادثات معمول بن چکے ہیں درجنوں گھروں کے کفالت کے سہارے کئی ماؤں کی گود اجڑنے لگی. ٹریفک پولیس. ہائی وے پولیس. موٹر وے پولیس. پیٹرولنگ پولیس کی کارکردگی زیرو دکھائی دے رہی ہے. عوام کی ایک کثیر تعداد مختلف شاہراہوں پر موت کی وادی میں جا رہی ہے. کچھ زندگی بھر کے لئے معذور ہو رہے ہیں. ان کے گھروں میں اندھیروں نے بسیرے کر رکھے ہیں. ان بے سہارا ہو جانے والے گھروں کے افراد سوال کر رہیں ہیں حکومت وقت سے.آر پی او ساہیوال ڈی پی او اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس سے ہائی وے. موٹر وے اور پیٹرولنگ پولیس سے کہ روڈ حادثات سے مختلف گھروں میں پھیلنے والے اندھیرے کب چھٹیں گے.کسی نہ کسی کو روڈ حادثات کی وجہ سے پھیلنے والے اندھیروں میں روشنی کی کرن بننا ہوگا. ان روڈ حادثات میں خاطرخواہ کمی لانا ناگزیر ہو چکا ہے. حادثات کی روک تھام کیلئے کوئی سخت حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے. عوامی حلقوں نے تو یہاں تک کہا ہے کہ ڈاکو. جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی طرز پر روڈ سیفٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بنایا جائے اور شاہراہوں کو محفوظ سفر کے قابل بنانے کے اقدامات کئے جائیں #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button