علاقائی خبریں

مظہر عباس چوہدری کی زیر صدارت سٹی پریس کلب کا تعزیتی اجلاس کا انعقاد

دیپالپور(میاں عبدالخالق)مظہر عباس چوہدری کی زیر صدارت سٹی پریس کلب کا تعزیتی اجلاس،میاں عارف وٹو کی وفات پر تعزیت کا اظہار ،مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب دیپالپور کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت مظہرعباس چوہدری صدر منعقد ہوا اجلاس میں سٹی پریس کلب دیپالپور کے سینئر صحافی چیف آرگنائزر میاں کاشف وٹو کے ماموں میاں صابر وٹو ،میاں محمد اسلم وٹو ،میاں صادق وٹو کے بھائی محمد ندیم ،محمد نعیم کے والد گرامی،میاں ظہیر اسلم وٹو کے تایا میاں شہزاد وٹو،میاں عدنان وٹو اور میاں عثمان علی وٹو کے مامون معروف سماجی شخصیت میاں عارف وٹو کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین مرحوم کی نماز جنازہ الرحمت سٹی میں ادا کی گئی انہیں تاریخی قبرستان دربار بابا نورنگ نوری میں سپرد خاک کر دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button