نارووال :عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں350 افراد کو ریسکیو کیا.انجینئر اورنگزیب
نارووال (حاجی غلام عباس) عید الاضحٰی کی ایمرجنسیز کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگزیب نے بتایا کہ عید الاضحٰی کے 3 دنوں میں میں نارووال کنٹرول روم میں موصول ہونے والی کالز کی تعداد 1968 تھیں. جن ایمرجنسیز کالز پر ریسکیو نارووال نے ریسپانس کیا ان کی تعداد 319 تھیں.عید پر ضلع نارووال کے جوانوں نے جن ایمرجنسیز پر ریسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک حادثات 80، میڈیکل 180،کرائم کیس 12 ، آگ لگنے کی ایمرجنسیز 13 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 34 ہے۔عید الاضحٰی کے موقع پر ٹریفک حادثات ، میڈیکل اور متفرق ایمرجنسیز میں 350 افراد کو ریسکیو کیا۔ جن میں 132 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 209 افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ میڈیکل ایمرجنسیز میں 09 افراد جاں بحق ہوئے۔