علاقائی خبریں

ورکرز نے بھرپور محنت کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔وسیم حامد سندھو

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی ) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ سینٹری ورکرز نے بھرپور محنت کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تمام ورکرز کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔وسیم حامد سندھو نے کہا کہ عید کی خوشیاں چھوڑ کر شہریوں کی خدمت کرنے والے ورکرز ہمارے سر کا تاج ہیں۔مسلم لیگی رہنما شیخ طارق رشید نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر کو صاف کرکے عمدہ کارکردگی کا ثبوت دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے عملی نتائج سامنے اگئے۔چہف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے کہا کہ صفائی آپریشن کی کامیابی میں شہریوں کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔عید الاضحیٰ کی طرح شہر کی صفائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہر سینٹری ورکر کیلئے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button