عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے،رانا مدثر نذر خاں
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)نائب صدر لائیرز فورم مسلم لیگ(ن)گوجرانوالہ رانا مدثر نذر خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لیگی قیادت کی جاری جدوجہد ملکی اکائیوں کی مضبوطی کا باعث بن رہی ہے پارٹی قیادت کی ولولہ انگیز سوچ عوامی مسائل کے حل کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ، پارٹی قیادت کوسیاست کو عین عبادت سمجھ کر اس اہم قومی فریضے کو نبھاتے ایک عرصہ گزر چکا ہے اور ان کی ذات کھلی کتاب کی طرح قوم کے سامنے ہے۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔ پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی اور آئندہ بھی اسی پر کاربند رہا جائے گا عوام کے دکھوں کا مداوا حقیقی عوامی قیادت ہی کر سکتی ہے ملک کو اس وقت انتشار، تصادم اور ٹکرائو کی سیاست سے نکال کر اس میں اجتماعی مفادات کی سوجھ بوجھ پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔رانا مدثر ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے منتخب ہو کر ثابت کر دیا کہ پنجاب کی عوام کے لئے دن رات کام کرنا ہے ۔ عوام کی دستک موبائل ایمبولینس ‘ائیر ایمبولینس منصوبہ ‘صحت تعلیم طلبہ و طالبات کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے ان کی عملی کاوشیں تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ مریم بی بی نے اپنے عہدہ کے قلمندان سنبھالنے کے بعد دن کا ایک لمحہ بھی ضائع کیے بغیر پنجاب کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اہم کارنامے سرانجام دیکر پنجاب کی جاندیدہ وزیر اعلی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے ۔ پنجاب کی عوام کیلئے ان کی عملی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔