ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے عید صفائی آپریشن کلین اپ کر لیا۔
ننکانہ صاحب( رانا عرفان )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب مشن کے تحت ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے عید صفائی آپریشن کلین اپ کر لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر ضلعی افسران عید کے تینوں ایام صفائی آپریشن کی نگرانی میں سرگرم عمل رہے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر صفائی ٹیموں کی کارکردگی بارے دریافت کیا۔شہریوں نے حکومت پنجاب ، ضلعی انتظامیہ اور صفائی ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری ضلعی انتظامیہ ، سی او ضلع کونسل ، سی او میونسپل کمیٹیز ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ، ڈسٹرکٹ مینجر سمیت ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران نے بہترین کارکردگی دکھائی ، عید الضحی کے موقع پر تاریخ میں صفائی کے ایسے انتظامات نہیں دیکھے ، شہروں کو صاف رکھنے کا سہرا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ضلعی انتظامیہ کو جاتا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے و ےژ ن کے مطابق عید پر صفائی ستھرائی کے مثالی اقدامات