کرائمز

ایرانی اور غیرقانونی ڈیزل ایجنسیوں کی بھرمار

سرگودھا(بیوررپورٹ)پل گیارہ 46اڈا 58بیریل اور پھٹے ایریا میں ایرانی اور غیرقانونی ڈیزل ایجنسیوں کی بھرمار انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ڈی سی کسٹم اکمل درانی کی صرف دو ایجنسیوں کے خلاف کاروائی بھی غیر قانونی دھندہ بند نہ کرواسکے۔چلتی پھرتی روڈز پر ڈیزل ٹینکیاں شہریوں کے لیے وبال جان بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ پل گیارہ 46اڈا 58بیریل پھٹے ایریا سٹون کرشنگ مارکیٹ 119موڑ گیمن روڈ پر ایرانی اور غیرقانونی ڈیزل ایجنسیوں اور ٹینکیاں کے ساتھ نوزل لگاکر موبائل پمپ سروس شروع کردی گئی ہے۔جو کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے۔ہزاروں کی تعداد میں ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ سول ڈیفنس اور اے سی سرگودھا کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔جبکہ کسٹم حکام بھی ایک دو ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کرکے خاموش دیکھائی دے رہے ہیں۔ایرانی ڈیزل سمگلنگ سے حکومتی خزانہ کو نقصان کا سامنا ہے جبکہ ارباب اختیار خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔جس پر اہل علاقہ نے ڈی سی سرگودھا اور کمشنر سرگودھا سے غیرقانونی ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف فل الفور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔تاکہ انسانی زندگیوں کو لاحق خطرات سے محفوظ کیا جاسکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button