بہاول پور: 286لیٹر شراب معہ 01عدد چالوبھٹی برآمد
بہاول پور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ڈی پی اومحمد حسن اقبال کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سٹی حاصل پورپولیس نے شراب فروشوںکے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 286لیٹر شراب معہ 01عدد چالوبھٹی برآمد کرلی۔ جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ صدر بہاولپور،نوشہرہ جدید، عنائتی اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے 09ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 01عدد رائفل 44بور اور 07عدد پسٹل 30بوربرآمد کرلئے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او محمد حسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔