شکر گڑھ میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ،7 زخمی
نارووال(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) شکر گڑھ کے علاقہ مسلم ٹائون میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ میں ایک ہی گھر کے سات افراد زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ شکرگڑھ کے علاقے مسلم ٹان میں ایک رہائشی گھر میں مبینہ طور پر کچن میں لیکج کے باعث گیس بھرنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں عقیلہ عمر 37سال ،بسمہ عمر 42سال،شبانہ کوثر 32سال،تحریم فاطمہ عمر 13سال، نور عمر 15سال،معاذ عمر 08سال اور ناز عمر شامل ہیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔جب کہ ایک زخمی محمد ہادی کو ڈی ایچ کیو ہاسپٹل نارووال ریفر کیا گیا۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ایک کمرے کی دیوار زمین بوس ہو گئی جبکہ گھر کا قیمتی سامان اور گھریلو اشیا مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔