علاقائی خبریں

جنرل ہسپتال میں دس ہزار سے زائد مریضوں کا بغیر پرچی فیس علاج

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) جنرل ہسپتال شعبہ ایمرجنسی میں عید الضحیٰ کی 4 تعطیلات کے دوران 10033 مریضوں کو بلا تعطل اور بغیر پرچی فیس بہترین مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ 2047ایکسرے ، 621الٹراساؤنڈ اور 513مریضوں کے سی ٹی سکین ہوئے۔پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی رہنمائی میں مریضوں کو برقت طبی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز الرٹ ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ڈاکٹر فریاد حسین نے پرنسپل اے ایم سی کو اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کے مفت ڈائلسز کیے گئے، خواتین اور بچوں کے شعبوں میں بھی علاج معالجہ جاری رہا۔ پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ طب مسیحائی پیشہ ہے، درد اور زخموں میں مبتلا افراد کے چہروں پر مسکراہٹ لانے پر میڈیکل پروفیشن سے وابستہ افراد کو جو سکون ملتا ہے وہ پیسوں سے نہیں خریدا جا سکتا۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ شہریوں میں وبائی امراض سے بچاؤ کے متعلق بھی شعور اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔
٭ ٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button