کرائمز

لاہور ،وارداتوں کی نصف سنچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) لاہور ڈویژن میں متعدد وارداتوں میں ملوث اور ”ففٹی”کے نام سے مشہور گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیاگیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 51وارداتیں کیں،ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے شالیمار چوک سے گرفتار کیا،ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں،ملزم اکبر قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ،پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button