کرائمز

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر3 ارب 33 کروڑ سے زائد جرمانہ

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )پنجاب میں رواں سال 37 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 54 لاکھ 45 ہزار سے زائد چالان کیے گئے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 ارب 33 کروڑ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا، دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے ۔ ترجمان کے مطابق دھواں چھوڑنے والی 19 ہزار سے زائد گاڑیوں کو تھانوں میں بندجبکہ176 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button