نارووال،کار کی ٹکر لگنے سے نوجوان جاں بحق ،دو زخمی
نارووال(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )کار کی ٹکر لگنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ شکر گڑھ روڈ پر یونیورسٹی کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں عدنان مسیح ولد جاوید مسیح عمر 22 سال، رہائشی چندووال کلاں، موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں میں عدیل مسیح عمر 25 سال، رہائشی چندووال کلاں، اور جیدر عمر 26 سال، ساکن پلاٹ نارووال شامل ہیں۔ زخمیوں کا تعلق ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے بتایا جا رہا ہے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گاڑی معمول کے کام سے واپس آ رہی تھی کہ اچانک شکرگڑھ کی طرف سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ تیزرفتار کار کے ڈرائیور کو بھی موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے