نو سر باز میاں بیوی مقدمات کی آڑ میں مال بٹورنے کا دھندہ کرنے لگے
شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو سے)تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ رحمانپورہ کارہائشی یوسف نامی نوسرباز اور اسکی بیوی نصرت نے شریف شہریوں پرجھوٹی،بے بنیاد،من گھرٹ درخواستیں دینا اور مقدمات درج کرواکرصلح کے بہانے پیسے بٹورنے کا دھندہ کرنے لگے اہل محلہ ان پیشہ ورنوسربازوں کی وجہ سے پریشان اب تک محلے کے درجن سے زائد شریف شہریوں پرجھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کرواچکے ہیں محلے دارخواجہ رحمان،محمد حمزہ،رائے اعظم،میاں ابوبکر،رضیہ بی بی،صوفیہ اکرم،تنزیلہ شاہ ودیگر نے یوسف اور اسکی بیوی کی جانب سے کی جانی والی ظلم و زیادتی کے بارے میں پریس کلب شیخوپورہ میں میڈیا کوبتاتے ہوئے کہنا تھا کہ یوسف اسکی بیوی نصرت اور بیٹوں نے آئے روز محلے میں لڑائیاں جھگڑے،گالم گلوچ،مردوخواتین کو بڑے القابات سے پکارنا معمول بنالیاہے بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل بھی سرور نامی شریف کی اہلیہ کو برے القابات سے پکارنے پر منع کرنے پر اسکے شوہر،بیٹوں اورگھریلوخواتین پر ڈنڈے سوٹوں سے حملہ کردیا خواتین کے بال نوچے گھرکے بیٹھک کا دروازہ توڑ کراندر داخل ہوکر مارپیٹ شروع کردی اور الٹا تھانے جاکر اپنے من پسند پولیس افسر کو درخواست جمع کروا دی بعد ازاں صلح کے لیے بھاری رقم کا مطالبہ کرنے لگے پیسوں کی ڈیمانڈ پوری نا کرنے پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کروا دیا جس کی وجہ سے شریف شہری پریشانی کا شکار ہوکررہ گیا اس سے قبل بھی یوسف نے اپنے بھائی سے اسکے حصے کی جگہ ہتھانے کی خاطر اسے رات کی تاریکی میں اپنی بیوی نصرت اور بیٹے سلمان اور دیگر کے ہمراہ ڈنڈے سوٹوں سے حملہ کرکے مبینہ طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا جس کا مقدمہ اسکی بیوہ بھابھی نے یوسف اور اسکے بیٹے پردرج کروادیا تھا عدالت اور متعلقہ تھانے کی پولیس نے تفتیش میرٹ پر مکمل کرتے ہوئییوسف نامی نوسرباز اور اسکے بیٹے کو قصوار ٹھہرایا تھا اہل محلہ کاآئی جی پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفرشیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ اہل محلہ کے بیان قلمبند کروا کر ان نوسربازوں کے خلاف میرٹ پرتفتیش مکمل کروا کرکڑی سے کڑی سزا دی جائے۔