الہ آباد میں عرصہ دراز سے زیر تعمیر سڑک کا کام مکمل نہ ہوسکا
چونیاں(محمدشہزادمغل) الہ آباد میں عرصہ دراز سے زیر تعمیر سڑک کا کام مکمل نہ ہوسکا گردو غبار کی وجہ شہری موزی امراض میں مبتلا ہونے لگے تاجر برادری کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چوک الہ آباد سے چونیاں روڈ جوکہ عرصہ سات ماہ سے زیر تعمیر ہے سڑک پر ٹھیکدار پتھر ڈال کر غائب ہوگیا گاڑیوں کا گزرنا دشوار حادثات ہونا معمول بن چکا تاجر برادری کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا یہی صورتحال الہ آباد سے کنگن پور روڈ کی ہے یہ بھی زیر تعمیر ہے گردو غبار نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے مقامی شہریوں کو سانس لینے میں بھی شدید دشواری کا سامنا دھول مٹی کی وجہ سے موزی امراض پھلینے کا خدشہ سر پر منڈلانے لگا متعدد شہری حادثات کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے