کرائمز

نارووال :04ناجائز اسلحہ ہولڈرز سمیت 06ملزمان گرفتار

نارووال (حاجی غلام عباس سے )ڈی پی او نارووال کی سربراہی میں نارووال پولیس کی گزشتہ 24گھنٹوں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف موثر کاروائیاں 04ناجائز اسلحہ ہولڈرز سمیت 06ملزمان گرفتار، قبضہ سے 01کلو 240گرام چرس،05لیٹر شراب اور 04پسٹل 30بور برآمد ڈی پی او نارووال کی سربراہی میں نارووال پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ظفروال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ظفروال نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ منشیات فروش محسن کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1240گرام چرس برآمد کرلی، جبکہ دوسری کاروائی میں ناجائز اسلحہ ہولڈر عظیم کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کرلیا۔
ڈی ایس پی شکرگڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی شکرگڑھ نے ناجائز اسلحہ ہولڈرزکے خلاف کریک ڈاون میں 02ناجائز اسلحہ ہولڈر اعتزان، رحمن کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02پسٹل 30بور برآمد کرلیے۔ایس ایچ اوتھانہ صدر شکرگڑھ نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون میں بدنام زمانہ منشیات فروش دانش جمیل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 05لیٹر شراب برآمد کرلی۔
ڈی ایس پی صدرنارووال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رعیہ خاص نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاون میں ناجائز اسلحہ ہولڈر مہتاج انجم خاں کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔
تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔
ڈی پی او نارووال نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع نارووال سے سماج دشمن عناصر کاخاتمہ کرنا میرا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل میں نارووال پولیس کے تمام آفیسران وملازمان ہمہ تن کوشاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button