کرائمز

1547 ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 1932 زخمی

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1547ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں856افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1076معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (78فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں1027ڈرائیوز،51کم عمرڈرائیور،762مسافراور153پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ260ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت347متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 95حادثات میں137متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،ملتان87حادثات میں1036متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1942متاثرین میں1528مرد اور414خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں346افراد کی اوسط عمر18سال سے کم1069افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ527زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1508موٹرسائیکلز،98آٹورکشے،193کاریں،34وین،15مسافر بسیں،23ٹرک اور110دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button