علاقائی خبریں

فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی بھوآنہ کے 80ویں سالانہ اجلاس

بھوآنہ(تحصیل رپورٹر)فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی بھوآنہ کے 80ویں سالانہ اجلاس پرسنل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب سیف انور جپہ کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خصوصی طور پر چیف ایگزیکٹو پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ چوہدری فیض احمد چدھڑ٬ مہر ظہیر انورجپہ ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب٬ ڈی پی او پاکپتن چوہدری جاوید اقبال چدھڑ٬ مہر ظفر انور جپہ کمشنر کسٹم ملتان ڈویژن ٬مہر سلیم انور جپہ ودیگر معزز افسران بالا اور اور تمام اراکین نے بھرپور طریقے سے شرکت اور اس سوسائٹی کی تاریخ کا سب سے بہتر اجتماع وقوع پذیر ہوا اور لگ بھگ چار سو ممبران اور مہمان شخصیات شریک اجلاس میں باہمی مشاورت سے اس سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز کی بنیاد رکھی گئی رہے٬جن سے ان عظیم اساتذہ اور والدین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا٬ جنہوں نے اس علاقے میں تعلیم کی شمعیں روشن کیں٬اس کے علاوہ ان ٹرانسپورٹرز کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا جنہوں نے بچوں کی تعلیمی اداروں تک رسائی میں اپنا کردار ادا کیا۔اسی طرح ہمارے علاقے کے پہلے مستند پیرا میڈیکل ڈاکٹر محمد ارشاد کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کا ایوارڈ ان کی صاحبزادی نے وصول کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button