کرائمز

خانقاہ ڈوگراں پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام

شیخوپورہ ( علی حیدر رضوی ) علاقہ تھانہ خانقاہ ڈوگراں جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر شہری لٹنے پر مجبور خانقاہ ڈوگراں پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام
سیاسی سماجی کاروباری اور صحافتی حلقوں کا آئی جی پنجاب۔آر پی او شیخوپورہ۔ ڈی پی او شیخوپورہ سے نوٹس لینے کی اپیل تھانہ خانقاہ ڈوگراں جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر صحافی لٹنے لگے کوئی سنوائی نہیں ۔ تفصیلات کہ مطابق خانقاہ ڈوگراں پولیس کو جرائم پیشہ افراد کی جانب سے روز ورداتوں کی صورت میں سلامی دی جارہی ہیں ۔چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ خانقاہ ڈوگراں پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے سنئیر نائب صدر انصاف پریس کلب کے بھتیجے کے ساتھ وردات رات تقریبا آٹھ بجے نزد شیروکی جھال ڈکیتی کی وردات 57450 روپے دو موبائل جن کی مالیت تقریبا ایک لاکھ روپے بنتی ہے ڈکیت وردات کے بعد شہر خانقاہ ڈوگراں کی طرف فرار دس دن گزرنے کے باوجود ایف ائی ار کا اندراج نہ ہوسکا ۔ جبکہ انصاف پریس کلب جنرل سیکرٹری کاظم بھٹی کی موٹر بمعہ تار اور قیمتی سامان مالیت 185000 روپے کی چوری مورخہ 2-4-25 کو درخواست ہوئی جس کی ایف ائی ار 10-4-25 کو دی گئی تاہم اج تک چور گرفتار نہ ہوسکے جبکہ متعدد دفعہ ایس ایچ او رضوان کمبوہ اور چوکی انچارج سے ملاقات بھی کی گئی اور بزریعہ فون رابط بھی کیا گیا لیکن سنوائی نہ ہوسکی جبکہ چوکی انچارج اسواں اج تک وقوعہ دیکھنے کی زحمت بھی نہ کی ۔
جب بھی ایس ایچ او صاحب کو ایف ائی ار کی ریکوری اور درخواست ڈکیتی کی ایف ائی ار کے متعلق بات کی جائے تو ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے۔ صحافتی حلقوں میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ اگر صحافیوں کی درخواستوں اور ایف ائی ارز پر تھانہ خانقاہ ڈوگراں کی جانب سے کوئی قانونی کاروائی نہ ہو رہی ہے تو عام شہریوں کا تھانہ میں جانے پر کون پرسان حال ہوگا
شہر کے سیاسی ۔سماجی۔ کاروباری۔ صحافتی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب۔آر پی او شیخوپورہ۔ ڈی پی او شیخوپورہ سے شہر میں بڑھتی ہوئی ورداتوں پر نوٹس لینے کی اپیل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button