گوجرانوالہ : ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے شہر میں ہنگامی دورے
گوجرانوالہ:12 جون 2025( رانا عبدالغفار خاں )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس انیشیٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے شہر میں ہنگامی دورے، انہوں نے(جی ٹی روڈ، سیالکوٹ بائی پاس روڈ نہر اپر چناب فیروز والا پل، سپر ایشیاء پل، چندا قلعہ چوک، پنڈی بائی پاس) اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی، تجاوزات، غیر قانونی گیس ریفلنگ شاپس، پیٹرول پمپس کے پیمانے چیک کیے۔ اس دوران انہوں نے جی ٹی روڈ کنگنی والا پر قائم پی ایس او پیٹرول پمپ کا پیمانہ کم ہونے پر اور پنڈی بائی پاس پر سروس اسٹیشن کا پانی نکاس نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے چندا قلعہ چوک میں موجود غیرقانونی گیس ریفلنگ ایجنسیوں کو موقع پر سیل کیا۔ ایل پی جی گیس ریفلنگ حادثات کا سبب ہیں بغیر حفاظتی اقدامات، این او سی چلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلخصوص رہائشی علاقوں میں قائم ایسی ایجنسیاں انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے نہر اپر چناب روڈ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے روڈ کے اطراف تجاوزات پر ایکشن ریڑھی بانوں کی طرف سے روڈ پر کچرا پھینکنے پر وارننگ جاری کی اور انہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف مختص کی گئی جگہوں پر منتقل ہونے کی بھی تلقین کی، عملدرآمد نہ ہونے پر کاروائی کی بھی تنبیہ جاری کی۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے نہر اپر چناب سپر ایشیاء پل سے ملحقہ کناروں کا دورہ بھی کیا نہر کے کنارے سیر و تفریح کے لیے آنے والے افراد کی سہولت کیلئے اسسٹنٹ کمشنر صدر ناصر شہزاد اور پی ایچ اے حکام کو بینچوں کی تنصیب، گھاس اور جھاڑیوں کی صفائی کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے گرین بیلٹس کی بحالی، نئے پلانٹس (موسمی پھولدار پودے) لگانے کی متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، چوکوں چوراہوں کو پھولدار پودوں سے سجایا جائے، درختوں اور پودوں کی دیکھ بھال، سخت موسم میں تحفظ کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں ۔