عوام ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے:میاں ذیشان رفیق
ڈسکہ (عشرت انصاری) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق ،رانا عمران حسن ہیرا اور شیخ محمد الطاف نے کہا ہے کہ عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے وطن کے دفاع کے لئے تیار ہیں بلکہ ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے، عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد ہے، اگر اب بھارت نے جارحیت کرنے کی کوشش کی تو اس کو پہلے سے بھی زیادہ طاقت سے افواج پاکستان جواب دے گی، بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی سے پاک فوج نے جرات و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے، افواج پاکستان نے رات کے اندھیرے میں وار کرنے والے مکار و بزدل دشمن کو دھول چٹا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے، افواج پاکستان نے ثابت کر دیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں جیتی جاتیں، پاکستان نے رافیل طیارے گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پاکستانی شاہینوں نے ثابت کردیا کہ دنیا میں ان کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا، افواج پاکستان نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ہندو بنئے کو بھاگنے پرمجبور کر دیا، اب دشمن آئندہ ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔ (تصویر ہمراہ ہے)