کرائمز

ڈسکہ و گردو نواح میں خودساختہ مہنگائی ایک بار پھر عروج پر

ڈسکہ(نعیم مقصود)ڈسکہ و گردو نواح میں خودساختہ مہنگائی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی،متوسط طبقہ بھی شدید متاثر، سرکاری نرخ نامے عملی طور پر نظر انداز کر دیئے گئے،مقامی انتظامیہ کی سستی اور لاپرواہی کے باعث ڈسکہ شہراور گردو نواح میںمہنگائی مافیا ایک بار پر سرگرم ہو گیاشہر بھر میںخود ساختہ مہنگائی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہے، جس سے نہ صرف غریب بلکہ متوسط طبقہ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے لگام اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ سرکاری نرخ نامے عملی طور پر کہیں لا گونہیں ہور ہے۔ مصروف بازار میں سبزی فروشوں اور پھل فروشوں نے اشیا کے نرخ اپنی مرضی سے مقرر کر رکھے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر، آلو اور پیاز جیسے بنیادی اجناس بھی سرکاری نرخوں سے، 50 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت ہورہے ہیں۔ خاتون خریدار نے کہا کہ یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں، دکاندار کہتے ہیں ہمیں جو ریٹ مناسب لگے گا وہی لیں گے۔ بازاروں میں گوشت، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک شہری نے بتایا کہ یہاں اگر ریٹ پوچھو تو دکاندار غصہ کرتے ہیں جیسے کوئی جرم کر لیا ہو۔ ڈسکہ کے پوش علاقوں اور ہائوسنگ سوسائٹی میں بھی صورتحال مختلف نہیں۔یہاں پرہر اشیاء کے نرخ 30سے 50 روپے عام مارکیٹوں سے بھی زیادہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button