معذور افراد میں معاون آلات تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب کا اہتمام
ننکانہ صاحب( رانا عرفان )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی افراد میں معاون آلات تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال/ صنعت زار کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور سپشل افراد میں وہیل چیئرز ، وائٹ کین سٹکس ، واکرز اور سننے والے آلات تقسیم کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شبیر حسین سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے تقریب کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف پنجاب کے خصوصی افراد میں معاون آلات کی تقسیم کے لیے ایک ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آج ضلع ننکانہ کے 27 خصوصی افراد میں معاون آلات تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ ضلع ننکانہ صاحب کے تمام رہائش پذیر خصوصی افراد کو معاون آلات فراہم کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر سپشل افراد کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ک