علاقائی خبریں

بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ، محمد افضل منشا

ڈسکہ (عشرت انصاری)سٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشاء نے عیدالاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں صحت وصفائی کے بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بالخصوص وزیربلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے جس طرح اپنی نگرانی میں صفائی کے انتظامات کو مانیٹر کیا بلاشبہ قابل تحسین امر ہے محمدافضل منشاء نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر قصبوں حتیٰ کہ دیہات میں بھی صفائی کی طرف اس طرح توجہ دی گئی کہ سیاسی مخالفین بھی یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ اس سے قبل کبھی بھی ایسا اہتمام نہیں کیا گیا ڈسکہ میں بھی اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی، چیف آفیسر بلدیہ الفت شہزاد اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے افسران کی نگرانی میں سینٹری ورکروں نے بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا محمدافضل منشاء نے کہا کہ ڈسکہ شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کہیں بھی کسی قسم کی آلائشات دیکھنے میں نہیں آئیں اس سے قبل ہرسال عیدالاضحی کے موقع پر کئی کئی دن تک قربانی کے جانوروں کی آلائشات گلی محلوں میں پڑی رہتی تھیں اور ان کے تعفن سے شہری اذیت کاشکاررہتے تھے لیکن امسال مثالی انتظامات شہریوں کیلئے حیران کن اور خوش کن تھے اس امر سے شہریوں کے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور حکومت پنجاب پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے صفائی کی اس مہم میں شامل ہر کارکن، ورکر اور شہری بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے عملہ صفائی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button