علاقائی خبریں

سورج کے سامنے کھڑے ہونے سے گریز کریں، ڈاکٹر فیصل حسین گجر

گڑھا موڑ (محمد رشید بھٹی) گڑھا موڑ سمیت پنجاب کے میدانی علاقے گرمی کی سخت لپیٹ میں، دوپہر کے اوقات میں کھلے آسمان تلے سورج کے سامنے کھڑے ہونے سے گریز کریں، ڈاکٹر فیصل حسین گجرپانی کا استعمال بڑھا دیں، دن میں کم از کم ہر گھنٹے میں 2 گلاس پانی ضرور پئیں، ٹھنڈے مشروبات جیسے لیموں پانی، ستو، اور دہی کا استعمال مفید ہے، میڈیا سے گفتگوہلکے رنگ اور کھلے کپڑوں کا استعمال کریں، دوپہر کے اوقات میں بلا ضرورت نکلنے سے گریز کریں، تفصیل کے مطابق آر ایچ سی گڑھا موڑ کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فیصل حسین گجر نے ایک ملاقات کے دوران موجودہ موسمی صورتحال پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا، کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت عروج پر پہنچ چکی ہے،ان دنوں بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت اکثر 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر چکا ہے، اس صورتحال میں گرمی کی اس لہر سے (Heatwave) کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، گرمی کی اس صورتحال میں تیز گرم ہوائیں جسم میں پانی کی کمی اور گرمی لگنے سے (Heat Stroke) کا سبب بن سکتی ہیں، ایسے حالات میں احتیاطی تدابیر کے طور پر پانی کا زیادہ استعمال دن میں کم از کم ہر گھنٹے میں 2 گلاس پانی ضرور پئیں، اس سخت موسم میں ٹھنڈے مشروبات جیسے لیموں پانی، ستو، اور لسی کا استعمال مفید ہے، کوشش کریں کہ دوپہر 11 بجے سے 4 بجے تک غیر ضروری باہر نہ نکلیں، بوقت ضرورت دھوپ میں نکلتے وقت چھتری، ٹوپی یا گیلا کپڑا استعمال کریں، ہلکے رنگ اور ڈھیلے کپڑے پہنیں، کاٹن کے کپڑے گرمی میں بہتر ہوتے ہیں کیونکہ وہ پسینہ جذب کرتے ہیں،سخت گرمی کے موسم میں تیل والے اور مرغن کھانوں سے پرہیز کریں، تازہ پھل، سبزیاں اور ہلکی غذا کھائیں، بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں، کیونکہ یہ طبقہ گرمی سے جلد متاثر ہوتا ہے، انہیں ٹھنڈی اور ہوادار جگہ پر رکھیں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button