کرائمز

منشیات اور ماوا فروشی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

کراچی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )شہر قائد میں رینجرز سندھ اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات، گٹکا اور ماوا فروشی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق یہ کارروائیاں فیروز آباد کالونی، نارتھ ناظم آباد کے علاقے کھنڈو گوٹھ اور نیو کراچی سیکٹر 11ـڈی میں کی گئیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت بابر علی، عادل، محمد طاہر، عادل خان اور عبدالجبار کے ناموں سے ہوئی ہے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا، ماوا، شراب، نائن ایم ایم پستول، گولیاں، پانچ موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد اسلحہ، منشیات اور دیگر برآمد شدہ سامان سمیت قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button