کرائمز
ہنگو، تلخ کلامی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
ہنگو (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ہنگو کے علاقے توغسرائے میں تلخ کلامی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ہنگو پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوا ہے۔ایس ڈی پی او کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔پولیس نے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔