پرائیویٹ ہسپتالوں میں عورتوں کا بڑا آپریشن دھندے کی شکل اختیار کر گیا
ننکانہ صاحب(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ضلع ننکانہ صاحب کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں عورتوں کا بڑا آپریشن دھندے کی شکل اختیار کر گیا،پیچیدگیوں میں اضافہ۔سروے رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں موجود پرائیویٹ ہسپتال کسی وائرس کی طرح پھیل چکے ہیں، زیادہ تر ہسپتالوں میں عورتوں کے بڑے آپریشنز کا دھندہ کیا جا رہا ہے، چکوک کی دائیاں، سرکاری ہسپتالوں کا عملہ مریض گھیر کر پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھیج کر اپنا کمیشن بنا رہیں ہیں جبکہ ایم بی بی ایس ڈاکٹرز بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہیں ہیں، پرائیویٹ ہسپتالوں کے عطائیوں نے اپنے تحفظ کے لئے ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کو نوکریوں پر رکھا ہوا ہے پرائیویٹ ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز انتہائی گندھے ہیں، آلات جراحی کو جراثیموں سے ٹھیک طرح پاک نہیں کیا جاتاجسکی وجہ سے آپریشن کے بعد خواتین مختلف جسمانی مسائل میں مبتلا ہو رہی ہیں، آپریشن کے ٹانکوں میں پیپ پڑنا، پٹھوں کی کمزروی، آلات جراحی کا جسم میں رہ جانا، اوسط عمر میں کمی کیساتھ دیگر مسائل کا سامنا ہے سماجی حلقوں اور شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سمیت محکمہ ہیلتھ کے اعلی افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔