کرائمز

سرگودھا ، ڈی پی او کا لوڈر گاڑی کے ڈرائیور کی موت کا نوٹس

سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام کی خبر پر ایکشن ، سرگودھا میں سیکرٹری آر ٹی اے عملہ ہتک آمیز رویہ سے لوڈر گاڑی کے ڈرائیور کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نے تحقیقات کا حکم دے دیا اور نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی۔زرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ پر موضع دودہ کے قریب سیکرٹری آر ٹی اے کی چیکنگ کے دوران عملہ کے ہتک آمیز رویہ پر دل کا دورہ پڑنے سے لوڈر گاڑی ڈرائیور محمد اشرف کی موت ہو گئی جس کا ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر کے تحقیقات کا حکم دیا جس پر واقعہ کی دفعہ 174 ض ف کے تحت تحقیقات شروع کردی گئی اور جاں بحق ڈرائیور کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر اسے ورثا کے سپرد کر دیا گیا تھانہ لکسیاں پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور فورینزک رپورٹ آنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ پولیس حکام نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی محکمانہ تحقیقات کا مراسلہ جاری کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے اور انکوائری رپورٹ آنے پر ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button