کرائمز
ٹھیکیدار کا چھوٹا بھائی اغوا ،قتل کی نیت سے واردات کا شبہ
ساہیوال (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )نواحی چک 188نو اے ایل میں صبح ڈھائی بجے ایک ٹھیکیدار محمدجاوید کے چھوٹے بھائی سلیمان کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے کار میں ڈال کر فرارہوگئے۔واقعات کے مطابق اسی چک کے ٹھیکیدار محمدجاوید اور اس کا بھائی سلیمان 17سالہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ صبح ڈھائی بجے دیواریں پھلانگ کر ملزم آگئے اور سلیمان کو اغوا کرکے کار میں ڈال کر لے گئے ۔ اسی دوران پولیس کو 15پر کال کی تو پولیس آ گئی اور پولیس کی گاڑی کو آتا دیکھ کر ملزم فائرنگ کرتے ہوئے دہشت پھیلا کر فرارہوگئے۔پولیس ہڑپہ نے محمدجاوید کی مدعیت میں مقدمہ 365ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک سلیمان بازیاب نہیں ہو سکا۔ ٹھیکیدار نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم قتل کی نیت سے اغوا کرکے لے کر گئے ہیں۔