سیکورٹی ادارے بااثر افراد کو سزا دینے میں مکمل ناکام
فیصل آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )فیصل آبادشہر میں بااثر افراد کا راج۔سیکورٹی ادارے بااثر افراد کو سزا دینے میں مکمل ناکام۔بااثر افراد اپنی ہی عدالت لگا کر خود ہی فیصلے کرنے لگے تھانہ چک جھمرہ کی حدود میں زاہد نامی نوجوان کو بااثر افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بااثر افراد نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زبردستی سر اور مونچھوں کے بال مونڈ دئے غریب نوجوان بچارا ہاتھ باندھتا اور منتیں کرتا رہا۔مگر بااثر ملزمان کو رحم نہ آیا۔۔نوجوان پر تشدد سر کے بال مونڈنے کی فوٹیج پاکستان کرائم انفارمیشن گروپ کو موصول ہو گئی۔فوٹیج میں ملزمان کو تشدد کا نشانہ بناتے اور سر کے بال مونڈتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے باجود بھی پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔اہل علاقہ نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔