کرائمز

1400ٹریفک حادثات08افراد جاں بحق1648زخمی

لاہور( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1400ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں731افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔917معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں894ڈرائیوز،66کم عمرڈرائیور،593مسافراور169پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ244ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت296متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 88حادثات میں97متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،گوجر انوالہ،75حادثات میں81متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1656متاثرین میں1315مرد اور341خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں298افراد کی اوسط عمر18سال سے کم915افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ443زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1344موٹرسائیکلز،84آٹورکشے،191کاریں،25وین،06مسافر بسیں،19ٹرک اور105دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button