سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی،31افراد گرفتار
کوئٹہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس دوران سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی،وزن میں کمی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 31 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔ اس سلسلے میں اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین نے سب ڈویژن سٹی میں ڈیری فارمز اور ملک شاپس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیے۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)سعد کلیم ظفر نے تندوروں، قصائیوں اور منی پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے11 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیے۔ اس کے علاؤہ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے سب ڈویژن صدر میں کاروائی کرتے ہوے 10 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔