کرائمز

بجلی کے ایک سے زائد سنگل میٹرز کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ

لاہور( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) وفاقی حکومت نے ایک سے زائدسنگل میٹرز کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا،ایک گھر میں ایک سے زیادہ میٹرز نصب ہونے کی صورت میں ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق لیسکو نے ایک سے زائد میٹرز کاریکارڈ مرتب کرنے کے لئے نیاسافٹ ویئرلانچ کردیا، سافٹ ویئر میں دو یا تین میٹرز ہونے پر حوالہ نمبرز کا اندراج کیا جا سکے گا۔لیسکو کے تمام میٹر ریڈرز کو نئے سافٹ ویئر کے مطابق ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریکارڈمرتب ہونے پر نیپرا قوانین کے تحت 2 یا 3میٹرز ہونے کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔پڑتال کے ذریعے زیادہ میٹرز کو پروٹیکٹو کیٹیگری کے لئے نصب کرنے کی نشاندہی ہوسکے گی۔جانچ پڑتال کے دوران زیادہ میٹرز ہونے سے عمارت کے پورشنز وخاندانوں کااندازہ ہو جائے گا۔پروٹیکٹیڈ کیٹیگری کے لئے نصب ہونے والے میٹرز پر نیپرا قوانین کے تحت کارروائی کی جاسکے گی۔لیسکو کے سافٹ ویئر کے استعمال کے لئے نئے موبائل فونز خریدنے کی منظوری دے رکھی ہے۔موبائل فونزکی مدد سے ریڈنگ سیکشن کو صارفین کا ریکارڈ مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button